وفاقی حکومت کو سندھ کا پانی روکنے کا حق نہیں ہے:بیگم بیلم حسنین
لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ کا پانی روکنے کا حق نہیں ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں جن میں بدین، ٹھٹھہ، سجاول تھرپارکر پانی سے محروم ہیں۔ حکومت پانی کے معاملہ میں صوبوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے ورنہ آاوز بلند کی جائے گی۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ سندھ کی زمینیں پانی سے محروم نہ کی جائیں۔