• news

 اطالوی سائیکل ریس کا نواں مرحلہ کولمبین رائیڈر ایگن برنال کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اطالوی سائیکل ریس کا نواں مرحلہ کولمبین رائیڈر ایگن برنال نے جیت لیا، میدانی اور پہاڑی ٹریک پر ایتھلیٹس کو سخت جان لڑانا پڑی، بے قابو سائیکل سوار کے حادثے کا شکار ہونے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔گائرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ، دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے۔ قدرتی مناظر سے بھرپور میدانی اور پہاڑی ٹریک پر سخت مقابلہ ہوا، ایک سو اٹھاون کلومیٹر کا کٹھن فاصلہ سخت امتحان ثابت ہوا۔تیز رفتاری کے جوش اور فنشنگ لائن تک پہنچنے کے جنون میں مبتلا سلووینیا کے موہورک ٹکرا کر گر گئے جس سے ریس اور نویں اسٹیج سنسنی خیز ہو گئی۔کولمبیا کے ایگن برنال نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، برتری کی دھاک بٹھا دی۔

ای پیپر-دی نیشن