شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے معاملہ پر وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ حکم کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔ جس میں موقف اپنایا ہے کہ سماعت جلد نہ ہوئی تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقررکیا جائے۔ واضح رہے کہ پیر کو وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔