پی ڈی ایم حکومت کیخلاف پھر متحرک‘ رواں ماہ کے آخری ہفتے اجلاس ہوگا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک ہونے لگی ہے۔ فضل الرحمن نے اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی واپسی سے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔ فضل الرحمن نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے پر آصف زرداری‘ نوازشریف‘ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔