اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر600روپے ٹیکس عائد
اسلام آباد(صباح نیوز) سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر600روپے ٹیکس عائد کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر 600روپے کیلئے ٹیکس عائدکیے ، 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600روپے لئے جائیں گے۔ٹکٹ پر سو روپے سکیورٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔مسافروں نے کہا کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔