• news

گوانتانا مو جیل میں قید سب سے  معمر پاکستانی قیدی کی رہائی کا فیصلہ 

کیوبا (آئی این پی ) امریکا نے کیوبا میں قائم امریکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں قید سب سے معمر قیدی کی رہائی کی منظور دی دی ہے۔ 73 سالہ پاکستانی قیدی پچھلے 16 برس سے اس حراستی مرکز میں بند ہے۔ سیف اللہ پراچہ نامی اس قیدی کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس قیدی پر کبھی باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ان کے وکیل نے نومبر میں ان کی نمائندگی کی تھی اور یوں نظرثانی بورڈ نے پراچہ کو دیگر دو افراد سمیت الزامات سے بری قرار دیا تھا۔ اس بارے میں تفصیلی فیصلہ تو جاری نہیں کیا گیا، تاہم کہا گیا کہ پراچہ اب خطرہ نہیں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن