• news

کاہنہ : گھریلو جھگڑے پر بیو ی کو گینتی کے وار سے قتل کر دیا 

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں شوہر نے بیوی کے سر پر گینتی کے وارکرکے قتل کردیااور فرارہوگیا۔مقامی پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں ملزم اور اسکے دو بھائیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔واقعات کے مطابق اکبرنامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی شمیم بی بی کے سر پر گینتی کا وار کرکے شدید زخمی کر دیا جو گذشتہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔مقامی پولیس نے مقتولہ کے بیٹے ذیشان اکبر کی مدعیت  میں ملزم اور اسکے دو بھائیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن