افغان فضائیہ کے حملہ میں 12 عسکریت پسند ہلاک، 3 زخمی
پلِ عالم،افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں جنگی جہازوں کی جانب سے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع آزرہ میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ میں کل 12عسکریت پسند ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔منگل کے روز فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مخبری پر جنگی جہازوں نے سوموار کو رات گئے بدامنی کا شکار ضلع آزرہ کے علاقہ کوزاچاتراکئی میں طالبان گروہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 12مسلح عسکریت پسند موقع پر ہلاک جبکہ دیگر3زخمی ہوگئے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فضائی حملے میں7موٹرسائیکلز اور جہاز تباہ کرنے والی بندوق سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ،گولہ وبارود بھی تباہ کر دیا گیاہے۔