• news

پنجاب پولیس کا نئے مالی سال کو’’ تھانوں کا سال ‘‘کے طور پر منانے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے نئے مالی سال 2021/22کو پولیس سٹیشن کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے کے 444تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا جائیگا جبکہ پولیس کو ملنے والے تمام ترقیاتی فنڈز تھانوں کی تعمیر و تزئین آرائش اور ان میں جدید سہولیات کی فراہمی پر صرف کئے جائیں گے۔پنجاب پولیس نے نئے مالی سال 2021/22کو پولیس سٹیشن کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران پنجاب پولیس کو ملنے والے تمام ترقیاتی فنڈز تھانوں کی تعمیر و تزئین و آرائش اور ان میں جدید سہولیات اور وسائل کی فراہمی پر صرف کئے جائیں گے۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت صوبے کے تمام شہروں میں مجموعی طور پر 444تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گااور تھانوں میں کمپیوٹرز، گاڑیوں اور دیگر الیکٹرانک سامان کیساتھ ساتھ درکار ہر سہولت اور وسائل کی فراہمی کو ترجیح دی جائیگی تاکہ شہری فاسٹ ٹریک سروس ڈلیوری سے مزید بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں۔یہ فیصلے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس سمیت دیگر محکمانہ امور سے متعلقہ اجلاس میں کئے گئے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پی اوزاپنے اضلاع کے سپیشل انیشئیٹوپولیس سٹیشنزکے ہفتہ وار وزٹس کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن