• news

ایس پی سٹی کی مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدیداوں سے ملاقات

لاہور(نامہ نگار)ایس پی سکیورٹی سردار موارہن خان نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںشہر کی مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر تمام ایس ڈی پی اوز، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجودتھے۔وفد نے ایس پی سکیورٹی موارہن خان کو مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔سردارموارہن خان نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سپر ویژن میں تاجر برادری سمیت تمام طبقہ ہائے فکرے کے لوگوں سے ورکنگ ریلیشن قائم کیا جا رہا ہے۔حساس و اہم تنصیبات ایکٹ 2015ء کے تحت شہر کے حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔انہوںنے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور کاروباری طبقہ کو تحفظ کی فراہمی کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔محفوظ اور پرْامن کاروباری ماحول کے قیام کیلئے لاہور پولیس کے اقدامات کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن