بڑھتی ہوئی وارداتیں‘ڈی آئی جی آپریشنزکی ایس ایچ اوز کو وارننگ
لاہور(نامہ نگار)شہر بھر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کیساتھ ناراضگی کا اظہارکیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے شفیق آباد اسلام پورہ ،گجر پورہ اور مصطفی آباد میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرمتعلقہ ایس ایچ اوز کے ساتھ ناراضگی کا اظہارکیا ہے اور ایس ایچ اوز کو وارننگ دے دیتے ہوئے کہا تمام ایس ایچ اوز اپنے پنے علاقوں میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کریںکرائم کنٹرول نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا جائیگا۔