چیمپئنز لیگ فائنل ‘مانچسٹر سٹی کا شائقین کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک شیخ منصور نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شائقین کے پر تگال جانے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلب کو چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے 6ہزارٹکٹس ملے ہیں اور جو شائقین فائنل دیکھنے اور ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تگال جائیں گے ان کے اخراجات برداشت کروں گا۔ ایونٹ کا فائنل 29مئی کو چیلسی کلب کے خلاف شیڈول ہے ۔ شائقین کو پرتگال میں صرف 24گھنٹے قیام کی اجازت دی جائے گی ۔ ایسے شائقین فائنل میچ دیکھ سکیں گے جن کا کرونا ٹیسٹ منفی ہو گا۔ شیخ منصور نے کہا کہ اخراجات برداشت کرنے کا مقصد ایسے شائقین کی حوصلہ افزائی ہے جو اچھے برے حالات میں کلب کے ساتھ منسلک رہے ۔