• news

عوام مایوس نہ ہوں، ن لیگ کا دور جلد آنیوالا ہے: عبدالغفار ڈوگر 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو طوفانوں کے بھنور میں پھنسا دیا ہے جس سے نکالنے کے لیے آج پھر قوم کو نواز شریف اور شہباز شریف کی ضرورت ہے۔ عوام مایوس نہ ہوں نواز لیگ دور جلد آنے والا ہے جس سے عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کا دور شروع ہوگا۔ عوام نے حکمرانوں کی چور ڈاکو اورغدار کی گردانیں مسترد کر دی ہیں نواز شریف نے اپنی ذات اور خاندان کی قربانیاں دیکر 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن