چیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘صفائی کا جائزہ لیا
لاہور (سٹی رپورٹر ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسرعمران علی سلطان شہر میں ایک جامع اور موثر نظام رائج کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں،انہوں نے شہر میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ٹاؤن شپ، پیکو روڈ، کچا جیل روڈ، پنڈی سٹاپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ستو کتلہ ڈرین، رائیونڈ روڈ، کوٹ غلام محمد اور اس سے ملحقہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا جبکہ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے بات چیت کی ہے ۔ مکینوں نے جانوروں کے باڑے اور اس سے پیدا ہونے والے فضلہ و کچرے کے بارے میں سی ای او اور متعلقہ افسروں کو مکمل طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطا ن کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے ایل ڈبلیو ایم سی نے شہری آبادی کو زیرو ویسٹ کر لیا تھا۔