• news

غزہ میں انسانیت کو بڑی تباہی سے بچایا جائے:نیشنل کونسل آف انٹرفیتھ

لاہور(خصوصی نامہ نگار )نیشنل کونسل آف انٹرفیٹھ پیس اینڈ ہارمنی نے مشرق وسطیٰ بڑھتے ہوئے تشدد اور تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدس مقامات کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں یہ مقام تمام مذاہب کے لیے احترام اور عزت کا مقام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے انسانی جانوں کے ہلاکتوں اور املاک کے نقصان پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس طرح تنازعات کا حل پرامن مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور بین المذاہب  ہم آہنگی کی عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظالمانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور انسانیت کو بڑی تباہی سے بچایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن