پاکستان اسرائیلی جارحیت کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے: علی ذوالقرنین
نوشہرہ ورکاں (نمائند ہ نوائے وقت ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری علی ذوالقرنین چیمہ جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ہنجراء وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ چوہدری محمد عاقل ڈھڈی سابق صدر بار, چوہدری زمان انور سابق جائنٹ سیکرٹری بار اور سعد صبغت اللہ سدھو نے فلسطین پر اسرائیل کے بلا جواز بلا امتیاز اور بے رحمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام انسانی المیہ عالمی انسانی بنیادی حقوق اور اصولوں سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔