• news

ائر کوالٹی انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ لاہور اور کراچی کیلئے لمحہ فکریہ ہے:ڈاکٹر حسین محی الدین 

  لاہور(خصوصی نامہ نگار )منہا ج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ائر کوالٹی انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ میں لاہور اور کراچی کادنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں اور15 ویں نمبر پر آنا باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار نہ لائے گئے تو انسانی زندگی کیلئے مزید خطرات بڑھیں گے اور بیماریاں پھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کرہ ارض کا وہ واحد ضابطہ حیات ہے جو صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے۔اسلام کے پیروکاروں کے ہاں ماحولیاتی آلودگی کا گراف بڑھنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے بالواسطہ اور بلاواسطہ متعدد محرکات ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن