• news

این اے 164 سے پی ٹی آئی کے طاہر اقبال کی کامیابی کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تہمینہ دولتانہ نے این اے 164 سے پی ٹی آئی کے طاہر اقبال کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔  تہمینہ دولتانہ نے الیکشن کمشن اور ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تہمینہ دولتانہ وہاڑی سے متعدد بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔ الیکشن کے دن تک تمام سروے اور اخبارات میں تہمینہ دولتانہ کی جیت کا کہا گیا۔ تاہم الیکشن کے روز 327 پولنگ سٹیشنز سے 225 پولنگ سٹیشنز سے میرے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔ اور پولنگ ایجنٹس کو نکال کر 15 ہزار جعلی ووٹ ڈلوائے گئے۔ سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ طاہر اقبال کی کامیابی کا نوٹیفکییشن کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن