• news

 عالمی برادری مسئلہ فلسطین  حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے:ضیاء اللہ بخاری 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ ،ممبر اسلامی  نظریاتی کونسل علامہ سیّد ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل جمعہ21مئی کو ملک بھر میں فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گااور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سیّد ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اسرائیلی جارحیت نے اسے پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن