• news

روالپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پانامہ سے بڑا سکینڈل ہے :شہباز چھینہ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر چودھری شہباز چھینہ نے کہا کہ روالپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پانامہ سے بڑا سکینڈل ہے جس میں حکومتی وزراء شامل ہیں اس سے بڑھ کر نااہلی اور نالائقی کیا ہوسکتی ہے کہ ہر بڑا مالی سکینڈل وزیر اعظم کی ناک تلے انجام پارہا ہے اور جب اسکی بازگشت میڈیا یا مخالفین تک پہنچتا ہے تو وزیر اعظم انکوائری کا حکم دے دیتے ہیں چینی ، آٹا ، ادویات ، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی سمیت دیگر مالی سکینڈلز میں ملوث افراد کو بچایا گیا اور اب اس سکینڈل میں بھی ملوث لوگوں کو بچالیا جائے گا ، نالائق حکمرانوں نے ملک و قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے، رنگ روڈ منصوبہ میں اب ایک پیسہ لگائے بغیر ہی 25 ارب روپے کا ڈاکہ مار دیا گیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او دینے کے حق میں نہیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 مرتبہ جیل کی ازیتیں دی گئیں مگر ان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جو نواز لیگ کے قائدین کی بے گناہی کا کھلا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن