عمران خان کی اپوزیشن کیساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں:کنور عمران سعید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کے کسی بھی رہنما کیساتھ کوئی ذاتی رنجش، اختلاف نہیں ہے عوام نے عمران خان کو ایک روشن ،مضبوط پاکستان کے قیام کیلئے کرپشن اورکمیشن مافیا کیخلاف ایکشن لینے کیلئے مینڈیٹ دیا اور وہ اپنی جدوجہد کررہے ہیں 21مئی کو شیخوپورہ میں بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر کی سربراہی میںملنے والے وفد سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر ،شیخ زین ندیم ،میاں بلال محمود، وحید خان بنگش،سید محمد علی شاہ ودیگربھی موجودتھے۔ کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے نہیںبلکہ وہ فلسطین سمیت تمام مقبوضہ ریاستوں کی آزادی کیلئے سفیر اور وکیل بن کرعالمی سطح پر اپنا بھرپور کردارادا کررہے ہیں۔