• news

 ہم مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے آنکھیں  نہیں چراسکتے:ملک شکیل احمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن وماہر تعلیم ملک شکیل احمد نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صہیونی سامراجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کی آڑ میں مسلمانوں کے خون سے کھیلنے کی اجازت ہرگزنہ دینگے اسرائیل دہشتگرد کے نہتے اورمعصوم عوام اور بچوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کے خلاف ایک بڑا جرم اورمسلم دشمنی کی انتہا ہے مسلمان بھائیوں پر دل ہالا دینے والی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے ہم مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے آنکھیں نہیں چراسکتے اس وقت سب سے زیادہ مسلم امہ کے اتحاد ویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن