مسلم لیگ(ن) اندرونی انتشار کا شکار ہے: منیر قمر واہگہ
جھبراں (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں کمزور نہیں ہے اسے کمزور کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب بھی شفاف انتخابات ہوئے پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی اور آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی ثابت کرے گی کہ وہ نہ صرف وفاق کی علامت ہے بلکہ ملک بھر کے عوام کی حقیقی ترجمان اور بھرپور عوامی حمایت کی حامل ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک ناقابل شکست سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور آنے والے الیکشنوں میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے پارٹی کی عوامی پذیرائی سے خائف ہیں، مسلم لیگ(ن) اندرونی انتشار کا شکار اور تحریک انصاف اپنی سیاسی موت مرچکی ہے سیاسی مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے حکومت کو عوامی مشکلات اور عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔