چینی چوروں سے شیخوپورہ بھی محفوظ نہیں رہا:پیر اشرف رسول
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ رنگ روڈ کے لیے زمینوں کی ایکوزیشن کے کیس میں فوری طور پر عمران خان اور سردار عثمان بزدار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے چینی چوروں سے شیخوپورہ بھی محفوظ نہیں رہا رمضان پیکج کے نام پر شیخوپورہ میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے قوم عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او دینے کے حق میں نہیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 مرتبہ جیل کی ازیتیں دی گئیں مگر ان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جو نواز لیگ کے قائدین کی بے گناہی کا کھلا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور میں عوامی منصوبوں پر کھربوں روپے خرچ کئے گئے مگر ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی مگر رنگ روڈ میں اب ایک پیسہ لگائے بغیر ہی 25 ارب روپے کا ڈاکہ مار دیا گیا ہے۔