• news

اسرائیلی جارحیت نے پوری انسانیت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا : چودھری عبدالجبار 

فاروق آباد(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنماچودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے پوری انسانیت کی سلامتی اور عافیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اس پر تمام یورپی ممالک یو این او اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو کردار ادا کرنا ہوگا فلسطین میں اسرائیلی افواج کی مسلمانوں پر ہونے والی بمباری اور اسکے نتیجہ میں سینکڑوں معصوم بچوں اور بے گنا ہ مرد و خواتین کی شہادتوں اور اسرائیلی سفاکانہ کارروائیوں نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن