اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے:سیٹھ ناصر محمود
نواںکوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنماوسابق ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ ناصر محمود نے کہاہے کہ دہشت گرداسرائیل انسانیت کا قاتل ہے امریکہ اور بھارت کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنے دوستوںاور دشمنوں کو پہچاننا اور اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنی ہوگی پاکستانیوں کے دل فلسطین کے عوام کیلئے دھڑکتے ہیںعالمی ضمیر مردہ ہوچکے ہیں اسی وجہ سے فلسطین میں وحشت اور بربریت عروج پر ہے موجودہ حالات میں مسلم حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔