چیمبرز گرائے جانے کیخلاف اسلام آباد کے وکلاء کی ہڑتال
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء نے گذشتہ روز چیمبر گرائے جانے کے خلاف ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے سینکڑوں کیسزکی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ سیکرٹری بار حافظ لیاقت منظور کمبوہ نے کہا ہے کہ وکلاء انتظامیہ کی طرف سے چیمبرز گرائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بار اور کچہری کے اندر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔