9زیادتیاں :قصورمیں 2خواتین،کوٹ رادھا کشن میں 10سالہ بچی ہوس کا نشانہ بن گئی
قصور + کوٹ رادھا کشن+ مصطفی آباد/للیانی+ جمبر+ اوکاڑہ+ سیالکوٹ+ سمندری (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) قصور کے گردونواح میں دومختلف واقعات میں 2 خواتین، کوٹ رادھا کشن میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی جبکہ جمبر میں نوکری کا جھانسہ دیکر ذہنی معذور لڑکی کو 3ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ادھر اوکاڑہ میںمختلف واقعات میں 3 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، سیالکوٹ میں پرانی سبزی منڈی میں اوباش نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کر دی۔