افغان امدادی کارکنوں کے مستقبل پر امریکی سیاستدانوں کی گہری تشویش
برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کی طرح امریکی سیاسی حلقے میں بھی ہندو کش سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ہزاروں افغان اتحادی امدادی کارکنوں کے مستقبل کے بارے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکی اراکین پارلیمان نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے امریکی افواج کے تمام مقامی کارکنوں کو نکال لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ فوجی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ قریب 18 ہزار افغان مترجم کمانڈوز، اور دیگر کارکن جنہوں نے امریکی مسلح افواج کی حمایت کی اور افغانستان میں ان کی تعیناتی کے دور میں ان کی معاونت کی، فی الحال امریکا جانے کے لیے ویزے کے منتظر ہیں۔