ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کہاں ہوگا؟آئی سی سی کا اجلاس یکم جون کو طلب
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے منعقد ہوگا یا نہیں؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس یکم جون کو ہوگا، اجلاس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بھارت میں انعقاد پر گفتگو کی جائیگی، اجلاس میں حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ کرونا وبا کی موجودہ صورتحال کے باعث بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے امکانات کم ہیں، مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ کیلئے یو اے ای بیک اپ وینیو ہے تاہم آئی سی سی اجلاس میں کروناکی صورتحال‘ ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ ہوگا۔ بھارتی بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا، جس میں آئی سی سی کے اجلاس سے قبل بھارت میں میچز کے انعقاد پر بات چیت کی جائیگی۔ بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کرونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔