محمد حفیظ کا کریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوگیا۔وہ گیانا واریئرز کی نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے 2017 اور 2019 میں سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کی تھی۔لیگ کا آغاز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے بعد ہوگا، سی پی ایل بائیو ببل میں 28 اگست سے شروع ہوگی۔