• news

آسٹریلین کرکٹرایرون سمرز بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر ایرون سمرز کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔  پولیس نے ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔ فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر کیساتھ ساتھ بچوں سے جنسی زیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی موجود ہیں۔، موبائل فون سے 10 بچوں سے جنسی روابط رکھنے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔آسٹریلیا کی پولیس نے فاسٹ بائولر پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مواد اور جنسی روابط رکھنے کے علاوہ جنسی زیادتی کیلئے آمادہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا۔واضح رہے آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر ’بگ بیش‘ کے علاوہ ملکی ون ڈے کپ میں بھی کینگروز کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم انہیں اب تک عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا ہے تاہم وہ حال ہی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے جبکہ انہیں پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے ایونٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن