میڈیا یونیورسٹی اینیمیشن ہر چیز کیلئے جدید ترین ادارہ ہوگا: فواد چوہدری
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ میڈیا یونیورسٹی اینیمیشن، بصری، آواز اور جدید میڈیا سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کیلئے ایک جدید ترین ادارہ ہوگا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹیکنالوجیز میں دنیا کی ممتاز یونیورسٹی (برن ماؤتھ یونیورسٹی) کے ساتھ اشتراک آگے بڑھنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھ ویریاناکس کا ٹویٹ بھی شیئر کیا ۔