پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کیلئے نیا قانون لا رہی ہے۔ نئے قانون میں لوکل نمائندوں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے۔ بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ سپریم کرٹ 25 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔