اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور ای وی ایم سے متعلق آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے پائلٹ پراجیکٹس کی آڈٹ رپورٹ طلب کی گئی۔ الیکشن کمشن نے آڈٹ رپورٹ کیلئے وزارت آئی ٹی کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ ووٹنگ‘ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رپورٹ طلب کر لی گئی۔