• news

خودکشیاں: اسلام پورہ کے 16سالہ لڑکے نے بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر گولی مارلی

 لاہور+ قصور+ چیچہ وطنی + پیر محل (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑوں، ناچاقی اور بیماری سے تنگ اسلام پورہ کے 16سالہ نوجوان نے گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ قصور کے نواح جاگوال میں ایک شخص نے زہر کھا کر خودکشی کرلی، چیچہ وطنی میں شادی شدہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر جبکہ پیر محل میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ  کے علاقے میں 16سالہ نوجوان جمیل سرکاری کوارٹروں میں اپنے چچا کے ساتھ رہائشی پذیر تھا۔ جمیل نے گزشتہ روز بیماری اورگھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے سر میں گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق متوفی جمیل اکثر بیمار رہتا تھا۔ ادھر جاگوال چک چار کا رہائشی منیر آئے روز کے گھریلولڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔چیچہ وطنی میں فاریسٹ کالونی بلاک نمبر2 کے رہائشی وقار کی 25 سالہ بیوی یاسمین نے گھریلو جھگڑے پر نہر لوئر باری دو آب میں چھلانگ لگا دی۔ جس کی نعش تا حال نہ مل سکی۔پیرمحل شہر کے محلہ غو ثیہ آباد میں عثمان نا می نوجوان نے مبینہ طور پر گھر یلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گو لیاں نگل لیں۔ تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن