اسرائیلی جرائم کیس عالمی عدالت لیکر جائیں گے‘ فلسطینی وزیراعظم
غزہ (آئی این پی) فلسطینی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مصر کے زیر قیادت بین الاقوامی کوششوں کی کامیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان ممالک نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔ بالخصوص برادر ملک مصر کی جانب سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ محمد اشتیہ نے باور کرایا کہ فلسطینی حکومت بچوں اور خواتین کے خلاف مرتکب مذکورہ جرائم کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائے گی۔