• news

 ارکان پنجاب اسمبلی تنخواہ  فلسطینیوں کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے: پرویز الہٰی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فلسطینی ہمارے کلمہ گو مسلمان بھائی ہیں۔ ہم تمام اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں۔ فلسطینی بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھ سمیت تمام ارکان پنجاب اسمبلی اپنی تنخواہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مرکز میں ہماری پارٹی کے وزرائ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی اپنی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تمام پاکستانی غیور عوام، اپنی پارٹی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں۔ اس سلسلے میں بیت السلام ادارہ جس کی فلسطین تک پہنچ ہے ان کا اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹائیں۔

ای پیپر-دی نیشن