• news

وزیراعظم آج لاہور آئیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرآج لاہور جائیں گے۔لاہور آمد پر وزیراعظم مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین سے ہونے والی ملاقاتوں کی پیش رفت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران پرویز الٰہی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن