• news

سپانسر شپ میں مسائل ‘پی ایس ایل فنانشل ماڈل کی تبدیلی ضروری : عاطف رانا

لاہور(حافظ محمد عمران/سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سپانسر شپ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے، لیگ کی مالی حیثیت بہت بڑھ گئی ، پی ایس ایل کے بہتر مستقبل اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے فنانشل ماڈل کا تبدیل ہونا ضروری ہے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنانا چاہتے ہیں اس کیلئے فنانشنل ماڈل کا تبدیل ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کی برانڈ ویلیو برقرار رکھنے کیلئے چھٹے ایڈیشن کا مکمل ہونا ضروری  ہے کسی بھی وجہ سے چھٹا ایڈیشن مکمل نہ ہوتا تو لیگ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا۔ ابوظہبی میں میچز کا انعقاد صرف کرونا کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ لیگ کا تسلسل اعتماد برقرار رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔ پاکستان سپر لیگ قومی اثاثہ ہے، یہ برانڈ مستقل بنیادوں پر قوم کو خوشیاں فراہم کرنے کا بہت بڑا اور مسلسل ذریعہ ہے۔  پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ابھی تو صرف چھٹے ایڈیشن پر توجہ ہے ان مقابلوں سے فارغ ہوں گے تو ساتویں ایڈیشن پر بھی کام شروع کر دیں گے۔ لیگ کے بہتر مستقبل کیلئے فنانشل ماڈل کی تبدیلی ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن