سیمونہ ہالیپ فرنچ اوپن سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبر تین رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونہ ہالیپ نے انجری کی وجہ سے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ وہ تین بار فرنچ اوپن کا فائنل کھیل چکی ہیں ۔ فرنچ اوپن کا آغاز تیس مئی سے ہوگا۔ سیمونہ نے کہا کہ انجری کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے مگر یہ کھیل کا حصہ ہے ۔