• news

الیکشن کمشن کی ووٹنگ مشین کیخلاف وی لاگ شیئر‘ تنقید پر ڈیلیٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار خصوصی) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمشن اور حکومت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے آفیشل ٹویٹر کے مطابق الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی گئی اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو گھنٹے تک وی لاگ موجود رہی تاہم الیکشن کمشن نے ہلچل مچنے پر بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت بھی الیکشن کمشن کے ٹویٹ پر حرکت میں آگئی اور اس معاملے پر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن الطاف احمد نے معاملے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنا موقف پہلے ہی دے چکا ہے۔ ویڈیو میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری صحافی کے ویڈیو لاگ میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی گئی اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو گھنٹے تک ٹویٹ موجود رہی۔

ای پیپر-دی نیشن