شہباز شریف کی درخواست واپسی کیلئے استدعا قانونی دلائل غلط ہونے کا ثبوت: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہانے سے پاکستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے متعلق پٹیشن واپس لینا ثبوت ہے کہ ان کے قانونی دلائل غلط تھے۔ قانونی معاونت کیلئے وکلاء کی آفر اب بھی موجود ہے۔ شہباز شریف کا درخواست سے دستبردار ہونا ملک سے فرار ہونے کی تصدیق ہے۔