• news

سیز فائر پر کاربند رہا جائے‘ سلامتی کونسل کا اسرائیلی بربریت پر پہلا بیان 

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی بربریت پر خاموش سلامتی کونسل کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکنے کے بعد سلامتی کونسل کا بیان سامنے آیا جس میں سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے سیز فائر پر مکمل کاربند رہنے پر زور دیا اور ثالثی میں مصر کے کردار کو بھی سراہا۔ سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کی فوری امداد پر بھی زور دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن