افغانستان سے پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ،سپاہی شہید،موثر جوابی کاروائی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمردراز نے جام شہادت نوش کیا۔ 32سالہ شہید سپاہی عمردراز کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان افغانستان سے متعدد بار بارڈر کنٹرول اور مؤثر سرحدی انتظام پر زور دیتا آیا ہے۔