نیپال کی صدرنے پارلیمنٹ تحلیل کردی نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان
کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے نئی حکومت کی تشکیل کے امکانات ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل اور 12 اور 19 نومبر کو نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ صدارتی دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر ملکی آئین کے آرٹیکل 76 (7) کے تحت ایوان نمائندگان کو تحلیل اور 12 اور 19 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔