• news

العزیریہ ایون فیلڈ،فلیگ شپ ریفرنسر،نواز شریف،مریم،نیب کی اپیلوں پر سماعت پرسوں ہو گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ،ایون فیلڈ،فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور قومی احتساب بیورو کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ کاز لسٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس، فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت25 مئی کو ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے، نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا، آئندہ سماعت پر طے ہو گا، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے، نیب نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن