• news

اپوزیشن کی تنقید انتشار پیدا کرنے کیلئے،معشیت ٹیک آف کر چکی،شیخ رشید

اسلام آباد( آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرونا وبا اور نامسائد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے۔ تمام معاشی اعشاریئے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرچکی۔ ایک بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشاللہ مزید بڑھے گی، اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا، ان کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی، حکومت کے آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن