بنگلہ دیش نے پاسپورٹ سے سوائے اسرائیل ،الفاط نکال دیئے:پالیسی نہیں بدلی،وزیر خارجہ
ڈھاکہ ( نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش نے خاموشی سے اپنے پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ بنگلہ دیش کے پرانے پاسپورٹ پر لکھا جاتا تھا کہ یہ سفری دستاویز سوائے اسرائیل تمام ممالک کیلئے جائز ہے۔ تاہم اب اس میں ’’سوائے اسرائیل‘‘ کے دو اہم ترین الفاظ نکال دیئے گئے ہیں۔ ترمیم کر کے لکھا گیا ہے یہ پاسپورٹ تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے۔ اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیا‘ پیسفک گلاڈ کوہن نے بیان میں خیر مقدم کرتے ہوئے کیا یہ بڑی خبر ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں کے اسرائیل سفر سے پابندی ہٹا دی۔ ڈھاکہ ہمارے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے۔ شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے واضح کیا ہے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کیے جار ہے اور نہ ہی بنگلہ دیشی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ موقف وہی ہے بنگلہ دیشی شہریوں کے اسرائیل سفر پر پابندی برقرار ہے۔ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔