• news

چودھری نثار آج حلف اٹھائینگے‘ الیکشن  بائیکاٹ بڑی غلطی ہوگی: لیگی رہنما

 لاہور‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹ سے) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری  نثار آج پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پیر 24  مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے قطعی طور پر میرے مؤقف یا سوچ میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا۔ ٹی اے ڈی اے سمیت مراعات نہیں لوں گا۔ چودھری نثار نے کہا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔ حلف اٹھانے کا مقصد حلقے کے سیاسی حالات کو کنٹرول کرنا ہے جو پچھلے چند دنوں سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ میرے کسی ترجمان نے بھی کوئی لب کشائی نہیں کی۔ باہمی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن